حیدرآباد
نامپلی فوجداری عدالت کی عمارت میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
عدالت کے عملے نے آگ کے شعلے دیکھتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کو دوسری منزلوں تک پھیلنے سے پہلے ہی قابو میں کر لیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے نامپلی میں واقع فوجداری عدالت کی عمارت کی تیسری منزل پر پیر کی علی الصبح آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد محکمۂ فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
عدالت کے عملے نے آگ کے شعلے دیکھتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کو دوسری منزلوں تک پھیلنے سے پہلے ہی قابو میں کر لیا۔
حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
حکام نے آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے اور عدالت کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔