حیدرآباد

مشیرآباد ٹمبر ڈپو کے گودام میں خوفناک آگ

اس گودام میں لکڑیوں کا ذخیرہ کیاگیا تھا۔اس واقعہ کی اطلاع مقامی افراد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد دو فائربریگیڈس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مشیر آباد میں مین روڈ پر ٹمبر ڈپوکے گودام میں منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

اس گودام میں لکڑیوں کا ذخیرہ کیاگیا تھا۔اس واقعہ کی اطلاع مقامی افراد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد دو فائربریگیڈس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

گودام کے مالک اور پولیس نے راحت کی سانس لی کیونکہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم گودام کے مالک نے دعویٰ کیا کہ اس واقعہ میں اس کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ دیوالی کے موقع پر پٹاخے جلانے سے یہ واقعہ پیش آیا یا پھر شارٹ سرکٹ سے یہ واقعہ پیش آیا۔