حیدرآبادسوشیل میڈیا

عابڈس علاقہ میں آتشز دگی کا واقعہ

بوگل کنٹہ‘ عابڈ س علاقہ میں واقع پٹاخوں کی دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے بموجب آج رات بوگل کنٹہ‘ علاء الدین ٹکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے سامنے واقع شانتی فائر ورکس میں زبردست آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو)بوگل کنٹہ‘ عابڈ س علاقہ میں واقع پٹاخوں کی دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے بموجب آج رات بوگل کنٹہ‘ علاء الدین ٹکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے سامنے واقع شانتی فائر ورکس میں زبردست آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

آگ کے شعلوں کے ساتھ پٹاخوں کے پھٹ پڑنے کی آوازیں آرہی تھیں۔ جیسے ہی پٹاخوں کی دکان میں آگ لگ گئی گاہک اور دکاندار دکان سے باہر نکل گئے۔ اس موقع پر عوام کا بھاری ہجوم جمع ہوگیا۔

اس دکان کے دو راستے بتائیے جاتے ہیں اس واقعہ کے بعد ان دونوں راستوں سے لوگ باہر نکل گئے اور جان بچانے کامیاب ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سلطان بازار پولیس نے فائر انجنوں کو طلب کیا۔ فائر عملہ نے رات دیر گئے تک آگ پر قابو پانے کی کوشش میں تھا۔

آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہ چل سکا۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ برسوں میں عثمان گنج میں بھی شانتی فائر ورکس میں سرقہ کرنے کے دوران سارقین نعیم اور دیگر نے آگ لگا دی تھی‘ شانتی فائر ورکس کی عمارت کے بالائی منزل پر لاج واقع تھی۔ جس کے نتیجہ میں دھواں بھڑک اٹھا تھا۔ اس واقعہ میں بارہ افراد فوت ہوگئے تھے۔ دیگر افراد کو توپ خانے کے نوجوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر بچالیا تھا۔

پولیس نے تحقیقات کے بعد نعیم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔ یہاں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سلطان بازار پولیس نے شانتی فائر ورکس کو اجازت کس طرح دی۔

آج رات ایک نوجوان نے بتایا کہ پٹاخے کم دام میں ملنے کی اطلاع پر وہ اس دکان کو آیا تھا جہاں آگ لگ گئی تھی وہ اپنی گاڑی وہاں چھوڑ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا‘ اس کا کہنا ہے کہ گاڑی بچی بھی یا نہیں پتہ نہیں۔ سلطان بازار پولیس مصروف تحقیقات ہے۔