انٹرٹینمنٹ
اننیا پانڈے نے فٹ رہنے کا راز بتادیا
اننیا پانڈے نے بتایا کہ اگرچہ مجھے کھانا بہت پسند ہے لیکن ڈائٹ کے لیے کم کھانا پڑتا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے فٹ رہنے کا راز بتایا ہے۔ جب اننیا پانڈے سے پوچھا گیا کہ وہ خود کو کیسے مینٹن رکھتی ہیں، تو انہوں نے کہا، "میں کم کھاتی ہوں کیونکہ مجھے ورک آؤٹ کرنا پسند نہیں ہے۔
تاہم، کم کھانا بھی اچھا نہیں ہے، اس لیے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ جتنا چاہے کھائیں اور وہ ورک آؤٹ کریں جو انہیں سب سے زیادہ پسند ہے۔ اننیا پانڈے نے بتایا کہ اگرچہ مجھے کھانا بہت پسند ہے لیکن ڈائٹ کے لیے کم کھانا پڑتا ہے۔