دہلی

پہلوانوں کا مسئلہ‘ سپریم کورٹ کی نوٹس

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ انٹرنیشنل ریسلرس نے جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ جمعہ کو قابل واپسی نوٹس جاری کی جائے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے دن ملک کے سرکردہ 7 پہلوانوں کی درخواست پر نوٹس جاری کی جو چاہتے ہیں کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی جائے۔

متعلقہ خبریں
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
ریسلرس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ انٹرنیشنل ریسلرس نے جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ جمعہ کو قابل واپسی نوٹس جاری کی جائے۔

سینئر وکیل کپل سبل اور نریندر ہوڈا نے ریسلرس کی نمائندگی کرتے ہوئے بنچ کے سامنے معاملہ رکھا۔ کپل سبل نے کہا کہ یہ پہلوانوں کا معاملہ ہے جو دھرنا دے رہے ہیں۔ 7 عورتوں نے شکایت کی ہے اور ایک کمسن ہے۔