شمال مشرق

ہند۔ بھوٹان سرحد پر پہلے چیک پوسٹ کا افتتاح

ہند۔ بھوٹان سرحد پر دارنگا آسام میں پہلے انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ (آئی سی پی) کا افتتاح عمل میں آیا۔ سرکاری عہدیداروں نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ اپنی نوعیت کے پہلے اس چیک پوسٹ کے قیام کا مقصد سرحد پر درکار اقدامات کو موثر اور بہتر بنانا ہے۔

دارنگا (آسام) (پی ٹی آئی) ہند۔ بھوٹان سرحد پر دارنگا آسام میں پہلے انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ (آئی سی پی) کا افتتاح عمل میں آیا۔ سرکاری عہدیداروں نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ اپنی نوعیت کے پہلے اس چیک پوسٹ کے قیام کا مقصد سرحد پر درکار اقدامات کو موثر اور بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما
سرکاری فام حاصل کرنے قطار میں ٹھہری خواتین راہول سے ملنے دوڑپڑیں
آسام سے افسپا پوری طرح ہٹادینے مرکز سے سفارش

گورنر آسام لکشمن پرساد آچاریہ نے آئی سی پی کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم بھوٹان ڈی شیرنگ توبگے بھی موجود تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ آئی سی پی دارنگا جو کہ 14.5ایکڑس پر بنایا گیا ہے ہند۔ بھوٹان سرحد سے تقریباً 700 میٹرس کے فاصلہ پر ہے۔

یہاں پر تمام عصری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آفس کامپلکس‘ پارکنگ ایریا کے علاوہ لوڈنگ اور اَن لوڈنگ زونس اور عہدیداروں کے لئے رہائشی کوارٹرس بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔