دہلی
ایرانڈیا کے A350-1000 طیاروں میں فرسٹ کلاس
ایرانڈیا کے A350-1000 وائڈباڈی طیاروں میں فرسٹ کلاس کی نشستیں ہوں گی۔ ایرلائن کے چیف کمرشیل آفیسر نپون اگروال نے کہا کہ فرسٹ کلاس جانے والی نہیں۔
نئی دہلی: ایرانڈیا کے A350-1000 وائڈباڈی طیاروں میں فرسٹ کلاس کی نشستیں ہوں گی۔ ایرلائن کے چیف کمرشیل آفیسر نپون اگروال نے کہا کہ فرسٹ کلاس جانے والی نہیں۔
کئی سرکردہ ایرلائنس اپنی فرسٹ کلاس کو مزید بہتر بنارہی ہیں۔ یہ کام صرف ہم ہی نہیں کررہے ہیں۔ ایرانڈیا کے بیڑہ میں اب 202 طیارے شامل ہیں۔ ان میں 67وائڈ باڈی ہیں۔
ان 67 طیاروں میں 27بی 777 اور بی 787 ہیں۔ اگروال نے کہا کہ بہترین ایرلائنس سے مسابقت کے لئے آپ کے پاس فرسٹ کلاس ہونا ضروری ہے۔
ہم A350-1000 طیاروں میں فرسٹ کلاس کا اضافہ کررہے ہیں، اِس میں وقت لگے گا۔ ان طیاروں میں 325 تا400 نشستیں ہوتی ہیں۔ A350-1000 طیاروں کی آمد آئندہ دو سال میں متوقع ہیں۔