کرناٹک

بنگلورو میں اذان کے دوران دکاندار پر حملے کے لئے کانگریس حکومت ذمہ دار: بی جے پی

کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وجیندر یدی یورپا نے پیر کو وزیر اعلیٰ سدارمیا اور ان کی حکومت کو اذان کے دوران ایک دکاندار پر کچھ مسلم نوجوانوں کے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

بنگلورو: کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وجیندر یدی یورپا نے پیر کو وزیر اعلیٰ سدارمیا اور ان کی حکومت کو اذان کے دوران ایک دکاندار پر کچھ مسلم نوجوانوں کے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

متعلقہ خبریں
گاندھی بھون پر بی جے وائی ایم کارکنوں کااحتجاج

ریاستی پارٹی کے سربراہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، ”میں وزیر اعلیٰ سدارمیا اور ان کی حکومت کو ہندوؤں اور ہندو اداروں پر حملے کے لیے ذمہ دار ٹھہراتا ہوں۔ ’’انکی خوشامدانہ سیاست نے خونخوار لوگوں کو ریاست میں تشدد پھیلانے کی ترغیب دی ہے۔‘‘

مسٹر وجیندر نے یہ بھی کہا کہ کانگریس انتظامیہ کی خوشامدانہ پالیسی کرناٹک کو امن و امان کی مکمل ناکامی کے ساتھ ہی ایک بنیاد پرست ریاست کی طرف دھکیل رہی ہے۔