شمالی بھارت

اعظم خان کا باب بند ہوچکا: بی جے پی

ہیٹ اسپیچ معاملے میں سابق وزیر اعظم خان کو تین سال کی سزا کی وجہ ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے۔ اسی کی وجہ سے رامپور کی شہر اسمبلی سیٹ پر پانچ دسمبر کو ضمنی انتخابات ہوگنے۔

رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپور شہر اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار آکاش سکسینا عرف ہنی نے کہا کہ سما ج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر اعظم خان کا باب بند ہوچکا ہے۔ اور اب صرف رامپور کو پچھڑے پن ی مار سے ابھار کر صنعت نگری بنانے کے منصوبے پر بات کی جائے گی۔

ہیٹ اسپیچ معاملے میں سابق وزیر اعظم خان کو تین سال کی سزا کی وجہ ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے۔ اسی کی وجہ سے رامپور کی شہر اسمبلی سیٹ پر پانچ دسمبر کو ضمنی انتخابات ہوگنے۔

اس ضمنی الیکشن میں بی جے پی نے اپنا امیدوار آکاش سکسینا عرف ہنی کو بنایا ہے۔ آکاش نے اعظم خان کے خلاف گذشتہ دفع بھی اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ جس میں انہیں 55ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آکاش بی جے پی کے اترپردیش ویاپار سیل کے ریجنل کوآرڈینیٹر ہیں اور اعظم خان کے تقریبا تین درجن معاملوں میں مدعی ہیں۔جو عدالت میں زیر غور ہیں۔

سکسینا نے کہا کہ رامپور کی لیڈرشپ کی وجہ ضلع کافی پچھڑگیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب یہاں صنعتیں لگانے کی بات کی جائے گی۔ اور صرف اسی مسئلے پر الیکشن لڑا جائے گا اور عوام سے ووٹ مانگا جائے گا۔

اب اعظم خان کے سلسلے میں کوئی بات نہیں ہوگی کیونکہ اب ان کا باب بند ہوچکا ہے۔ اعظم خان اب پرانی بات ہوچکے ہیں۔