نوڈلز کیسے بنائے جاتے ہیں؟ ویڈیو دیکھنے کے بعد کیا آپ کھانا چھوڑدیں گے؟
وائرل ویڈیو سے لگتا ہے کہ اسے نوڈل فیکٹری میں شوٹ کیا گیا ہے۔ بہت سے مزدوروں کو نوڈلز بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ آٹا گوندھنے کے بعد مکسر میں آٹا ڈال کر نوڈلز کی تیاری شروع ہوتی ہے ۔
حیدرآباد: اگر آپ سڑک کے کنارے چائنیز فاسٹ فوڈ کھانا پسند کرتے ہیں، خاص طور پر نوڈلز، تو آپ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کھانا چھوڑدیں گے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سڑک کے کنارے فروخت ہونے والے نوڈلز کیسے بنائے جاتے ہیں اور یہ ویڈیو آپ کو مایوس کر سکتی ہے۔
پی ایف سی کلب کے بانی چراغ برجاتیا نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں یہ دکھاجاتا ہے کہ کس طرح غیر صحت مند حالات میں نوڈلز بنائے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک تقریباً دو لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔
وائرل ویڈیو سے لگتا ہے کہ اسے نوڈل فیکٹری میں شوٹ کیا گیا ہے۔ بہت سے مزدوروں کو شروع سے نوڈلز بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ آٹا گوندھنے کے بعد مکسر میں آٹا ڈال کر نوڈلز کی تیاری شروع کی جاتی ہے ۔
اس کے بعد آٹے کو لپیٹ کر مشین کی مدد سے باریک دھاگوں میں کاٹ لیا جاتا ہے۔ یہ سارا عمل کام کرنے والے دستانے پہنے بغیر کرتے ہیں۔ نوڈلز کو ابالنے کے بعد اُسے فرش پر اس وقت تک پھینک دیا جاتا ہے جب تک کہ وہ پلاسٹک کے تھیلوں میں پیک نہ ہوجائیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، "آخری بار کب آپ نے سڑک کے کنارے چائنیز حقہ نوڈلز شیزوان ساس کے ساتھ کھائے تھے؟”۔ تبصرے کرنے والوں نے مایوسی اور غصہ کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ سارا عمل اس سے زیادہ گندہ نہیں ہوسکتا، اگر یہ فیکٹری چل رہی ہے تو اسے بند کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ جو بھی آئیٹم لیں گے اور بنانے کا طریقہ وہی ہوگا جب تک کہ وہ بڑے برانڈز کے ذریعہ نہ بنائے جائیں۔ پانی پوری، سیو پوری، سینڈوچ وغیرہ کا بھی یہی حال ہے۔ کبھی سوچا ہے کہ اسٹریٹ فوڈ اور مکھن کا سینڈوچ کیسے بناےاجاتا ہے؟۔