تلنگانہ

گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پانچ روزہ تحریری، تقریری، پینٹنگ اور ثقافتی جشن کا باوقار اختتام ایک شاندار انعامی تقریب کے ساتھ ہوا۔ تقریب میں ڈیڑھ سو سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔

گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پانچ روزہ تحریری، تقریری، پینٹنگ اور ثقافتی جشن کا باوقار اختتام ایک شاندار انعامی تقریب کے ساتھ ہوا۔ تقریب میں ڈیڑھ سو سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ
کاماریڈی میں ریل روکو احتجاج — کویتا کی گرفتاری، بی سی ریزرویشن پر بی جے پی کو سخت پیغام

اس موقع پر صدرِ مدرس جناب شاہد علی حسرت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم شخصیات کی زندگیاں قوموں کی تعمیر میں مشعلِ راہ کا کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ ان رہنماؤں کے کردار، جدوجہد اور وژن سے سبق حاصل کر کے اپنے علم، اخلاق اور محنت کے معیار کو بلند کریں تاکہ نہ صرف اپنی شخصیت بلکہ ملک اور قوم کا مستقبل روشن ہو۔

اکیڈمک اِنچارج محمد رفیع نے بھی خطاب کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی انہی کو حاصل ہوتی ہے جو مسلسل سیکھنے، سمجھنے اور محنت کرنے کے عادی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میں پوشیدہ صلاحیتیں تعلیمی سرگرمیوں میں مکمل توجہ اور سنجیدگی سے حصہ لینے پر نکھرتی ہیں۔

تقریب میں شریک اساتذہ نے بھی طلبہ کو تلقین کی کہ وہ علم، کردار اور قوم کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔ خطاب کرنے والے معزز اساتذہ میں سلطانہ شگفتہ، یاسمین، سمرین فاطمہ، میمونہ بیگم، عرفانہ انجم، سید خالد، اعجاز الدین، عبید اقبال حسین، عبدالحفیظ، محمد عبدالتمیم، محمد وحید خان، نجمہ بیگم، حمیرا فاطمہ اور وسیم بیگم شامل تھے۔

اس موقع پر ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ پرائمری سیکشن میں محترمہ عارفہ بیگم، محترمہ رقیہ فاطمہ اور محترمہ صبا افرین جبکہ ہائی اسکول سیکشن میں محترمہ سمرین فاطمہ، محترمہ قدسیہ سلطانہ اور محترمہ نسیم النسا شیخ کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو سرٹیفکیٹ، شال پوشی اور مومنٹو پیش کیا گیا۔

طلبہ میں انعامات بھی تحریر، تقریر، پینٹنگ، کوئز اور ثقافتی پروگرامز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں تقسیم کیے گئے، جسے اساتذہ اور والدین نے بے حد سراہا۔

تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا اور طلبہ و اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علمی اور اخلاقی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ آئندہ بھی جاری رہے گا۔