حیدرآباد
حیدرآباد میں گلبرگہ کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے
مقامی افراد نے لاشوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ ابتدائی معائنے کے بعد پولیس کو شبہ ہے کہ یہ اجتماعی خودکشی کا معاملہ ہوسکتا ہے، تاہم اصل وجہ جاننے کے لیے جانچ جاری ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد شہر کے میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں جمعرات کی صبح ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے۔
مرنے والوں میں ایک ضعیف جوڑا (ساس اور سسر)، ان کا بیٹا اور بہو کے علاوہ دو سالہ پوتا شامل ہے۔
مقامی افراد نے لاشوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ ابتدائی معائنے کے بعد پولیس کو شبہ ہے کہ یہ اجتماعی خودکشی کا معاملہ ہوسکتا ہے، تاہم اصل وجہ جاننے کے لیے جانچ جاری ہے۔
ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی اچانک موت نے علاقہ میں کہرام مچا دیا اور فضاء سوگوار ہوگئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔انہیں کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے سیڑم منڈل کے رنجولی کے رہنے والے کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔