حیدرآباد
ٹرینڈنگ

تلنگانہ : رمضان میں سرکاری ملازمین کو ایک گھنٹہ قبل گھر جانے کی اجازت، احکام جاری

چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ شانتی کماری نے رمضان جیسے اہم تہوار کے دوران ملازمین کی مذہبی ضروریات کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے احکام کی اجرائی عمل میں لائی۔

حیدرآباد: رمضان کے مقدس مہینے میں سہولت فراہم کرنے کے مقصد کے تحت تلنگانہ حکومت نے اپنے مسلم سرکاری ملازمین بشمول کنٹریکٹ، آؤٹ سورسنگ، بورڈز اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کو اپنے دفتر یا اسکول سے ایک گھنٹہ پہلے گھر جانے کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
محکمہ صحت و طب میں ملازمین کے تبادلوں کامنصوبہ
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
مذہب کے نام پر مسلمانوں کو تحفظات، وزیر اعظم کا الزام گمراہ کن: محمد علی شبیر
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

اس سلسلہ میں سرکلر میمو نمبر 1895/Poll.B/2024 مورخہ 6 مارچ 2024 میں بیان کردہ ہدایت کے مطابق احکام دونوں تاریخوں سمیت 12 مارچ سے 11 اپریل 2024 تک موثر رہیں گے۔

یہ فیصلہ مختلف اقلیتی ملازمین کی انجمنوں کی نمائندگی کے بعد کیا گیا ہے۔ ان اسوسی ایشنوں میں تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن اور آل میناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن، حیدرآباد وغیرہ شامل ہیں۔

رمضان اور مذہبی تہواروں میں سہولت فراہم کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت نے مسلم ملازمین کو یہ رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس روایت پر گزشتہ طویل عرصہ سے عمل درآمد جاری ہے۔

سرکلر کی شرائط کے تحت، مسلم ملازمین کو رمضان کے مقدس مہینے کے دوران شام 4:00 بجے اپنے کام کی جگہوں سے گھر جانے کی اجازت ہوگی۔ سوائے ان صورتوں کے جہاں خدمت کی ضروریات کی وجہ سے ان کی موجودگی ضروری سمجھی جائے۔

چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ شانتی کماری نے رمضان جیسے اہم تہوار کے دوران ملازمین کی مذہبی ضروریات کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے احکام کی اجرائی عمل میں لائی۔

a3w
a3w