حیدرآباد

ایم ایل ایز خریدی کا پردہ فاش کرنے کی سزا تو نہیں؟: روہت ریڈی

بی آر ایس رکن اسمبلی نے کہا کہ انکا ماننا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے بی آر ایس، ایم ایل ا یز پوچنگ اسکام کا پردہ فاش کرنے کی وجہ سے ہی انہیں ای ڈی کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن اسمبلی پی روہت ریڈی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے انہیں جاری نوٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کس طرح بنڈی سنجے کو پیشگی معلومات حاصل ہوجاتی ہیں جبکہ بنڈی سنجے نے دو روز قبل ہی کہہ دیا تھا کہ ای ڈی کی جانب سے مجھے (روہت ریڈی) کو نوٹس جاری کی جانے والی ہے۔

 روہت ریڈی نے جاننا چاہا کہ کیا سی بی آئی اور ای ڈی بنڈی سنجے کے تحت کام کررہے ہیں؟ بی آر ایس رکن اسمبلی نے کہا کہ انکا ماننا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے بی آر ایس، ایم ایل ا یز پوچنگ اسکام کا پردہ فاش کرنے کی وجہ سے ہی انہیں ای ڈی کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ ای ڈی کی نوٹس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ روہت ریڈی نے بنڈی سنجے کو چیالنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو ای ڈی نوٹس کے متعلق گیلے کپڑوں سے یادگری گٹہ کی مند رمیں قسم کھائیں۔

 بی آر ایس رکن اسمبلی نے کہا کہ ای ڈی کو خود نہیں پتہ کہ کس مقدمہ کے تحت انہیں نوٹس جاری کی ہے اور ان سے ان کی شخصی تفصیلات طلب کرنا مزید مضحکہ خیز ہے۔

 مگر ایک بات طئے ہے کہ بی جے پی کے پوچنگ اسکام کا پردہ فاش کرنے کی وجہ سے ہی انہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے نوٹس جاری کئے گئے۔