تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک ہی رات میں 5مقامات پر چوری کی وارداتیں

چوروں نے محکمہ جنگلات کے دفتر میں گھس کرچوری کرلی اور بائیک پر فرارہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک ہی رات میں 5مقامات پر چوری کی وارداتیں پیش آئیں۔کل شب چوروں نے مٹھائی کی دکان اورمحکمہ جنگلات کے دفتر کے بشمول 5مقامات کونشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حکومت کا اقلیتی خواتین کیلئے اہم قدم: "اندرا ماں مہیلا شکتی” اسکیم کے تحت سلائی مشینوں کی فراہمی
سائنس فیئر کی افتتاحی تقریب سے مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کا خطاب
رقت انگیز دعا کے ساتھ تبلیغی جماعت کا دینی اجتماع اختتام پذیر
تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے فلکسٹی گروپ کا اعلان
تلنگانہ کی قابل تجدید توانائی24 پالیسی متعارف: : بھٹی وکرامارکہ (ویڈیو)

چوروں نے قفل شکنی کے ذریعہ طلائی زیورات اور15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی چوری کرلی۔

پہلے چوروں نے مٹھائی کی دکان میں داخل ہوکر 70ہزارروپئے کی چوری کرلی۔

بعد ازاں انہوں نے ایک مقامی لیڈر نرسمہا کے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے 2.50 لاکھ روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان کی چوری کرلی۔

انہوں نے وی پرشوتم کے مکان سے60,000 روپے نقد اور 500 گرام چاندی چوری کی۔

چوروں نے محکمہ جنگلات کے دفتر میں گھس کرچوری کرلی اور بائیک پر فرارہوگئے۔

چوری کی وارداتوں کے پیش نظر شروع کی گئی تلاشی کے ایک حصہ کے طور پر علاقہ میں پولیس پارٹیوں کو بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔