تلنگانہ
ٹرینڈنگ

نارائن پیٹ ٹاون میں میلادالنبیؐ کے موقع پر لگائی گئی جھنڈیاں سڑک پر پھینک دینے سے کشیدگی (ویڈیو وائرل)

اس مسئلہ پر دونوں طبقات میں بحث وتکرار ہوگئی اوردونوں طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے ہلکا سالاٹھی چارج کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے نارائن پیٹ ٹاون میں کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ میلادالنبیؐ کے موقع پر جھنڈیاں لگانے کے مسئلہ پر دوفرقوں کے درمیان تنازعہ کھڑاہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ
معمولی تنازعہ پردوفرقوں میں جھگڑا‘ مسلم نوجوان ہلاک
نوح فساد معاملہ:مزید پانچ مسلم نوجوانوں کو سیشن عدالت نے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کیا
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ

تفصیلات کے مطابق مسلم نوجوان، اولڈ بس اسٹینڈ جنکشن کے قریب کل شام میں میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں جھنڈیاں لگارہے تھے کہ دوسرے طبقہ سے تعلق رکھنے والے بعض افراد نے اس پر اعتراض کیا اور ان جھنڈیوں کو نکال کر سڑک پر پھینک دیا۔

اس مسئلہ پر دونوں طبقات میں بحث وتکرار ہوگئی اوردونوں طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے ہلکا سالاٹھی چارج کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔

پولیس کی بھاری جمعیت کو وہاں تعینات کردیاگیا۔حیدرآباد سے پولیس کے سینئر عہدیدارصورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔مقامی مسلمانوں نے گنیش وسرجن کے پیش نظرجلوس کوملتوی کردیاتھا اوریہ جلوس جمعرات کو نکالاجانے والا تھاجس کے پیش نظر گذشتہ روز جھنڈیاں لگائی جارہی تھیں۔

a3w
a3w