تعلیم و روزگارتلنگانہ

تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے فلکسٹی گروپ کا اعلان

فلکسٹی گروپ آف کمپنیز کی جانب سے تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی اور نرسنگ کالج قائم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے

حیدرآباد : فلکسٹی گروپ آف کمپنیز کی جانب سے تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی اور نرسنگ کالج قائم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمپنی کے بانی ونئے نے کہا کہ آیندہ دو سالوں میں آئی ٹی، تعلیم، ہنر، سرمایہ کاری، پائیداری، صحت کی دیکھ بھال، مہمان نوازی و دیگر شعبوں میں ایک سو کروڑ روپے مشغول کئے جئیں گے۔

متعلقہ خبریں
خانگی کالجس، ریاست گیرہڑتال سے دستبردار
تلنگانہ حکومت کا اقلیتی خواتین کیلئے اہم قدم: "اندرا ماں مہیلا شکتی” اسکیم کے تحت سلائی مشینوں کی فراہمی
سائنس فیئر کی افتتاحی تقریب سے مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کا خطاب
رقت انگیز دعا کے ساتھ تبلیغی جماعت کا دینی اجتماع اختتام پذیر
تلنگانہ کی قابل تجدید توانائی24 پالیسی متعارف: : بھٹی وکرامارکہ (ویڈیو)

انہوں نے کہا ہمارے گروپ میں فلکسٹی ای ڈی ایکس، فلکسٹی ٹیک، فلکسٹی لرن اور برین مارکس شامل ہیں۔

فی الحال، کمپنی کے امریکہ، انڈیا اور میکسیکو میں مراکز ہیں۔ آج حیدرآباد میں شروع ہوئی آپٹا کٹالسٹ۔ گلوبل بزنس کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، فلکسٹی گروپ کے چیئرمین اور بانی ونئے ویلیلا نے کہا کہ کمپنی پلاسٹک، الیکٹرانک ری سائیکلنگ کے کاروبار میں قدم رکھ رہی ہے۔

ہم نے حال ہی میں ایک نئی کمپنی حاصل کی ہے۔ونئے نے اعلان کیا کہ ہم ڈرون یونیورسٹی اور نرسنگ کالج قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ویسٹ، سولاربیاٹری اور لیتھیم بیاٹری کے فضلہ کو ری سیکل کرنا ہمارے لئے بڑے مواقع ہیں۔

ای ویسٹ ایک شعبہ ہے جس کو ہم ایک بہت بڑے موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو ابھی تک مکمل طور پر استعمال نہیں ہوا ہے۔ وننے نے کہا اس شعبہ میں موجود مواقعوں کو دیکھتے ہوئے ہم اس میں داخل ہو رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون یونیورسٹی ہندوستان کی پہلی ایسی یونیورسٹی ہوگی۔