دہلی ایئرپورٹ کے اپ گریڈڈ ٹرمینل-2 سے پروازوں کی شروعات 26 اکتوبر سے
چھ نئے خودکار ایرو برج کی سہولت ہوگی جس سے طیاروں کی ہینڈلنگ میں وقت کم لگے گا۔ اس کے علاوہ اس کی ظاہری شکل و صورت بھی بالکل جدید طرز کی ہوگی۔ سڑک کے ساتھ رابطہ کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپ گریڈڈ ٹرمینل-2 سے پروازوں کی شروعات 26 اکتوبر (25 اور 26 اکتوبر کی درمیانی شب) سے ہوگی۔
دہلی ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈایل) نے بتایا کہ ونٹر شیڈول کے ساتھ نئے سرے سے تیار کیے گئے ٹی-2 سے فضائی خدمات بھی شروع ہو جائیں گی۔ ایئرلائن کمپنیاں ایئر انڈیا اور انڈیگو اس ٹرمینل سے روزانہ 120 پروازیں چلائیں گی۔ تقریباً 40 سال پہلے کا ٹی-2 رواں سال اپریل میں بند کر کے اس کی جدید کاری کا کام شروع کیا گیا تھا۔
ڈایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ودیا کمار جے پوریار نے بتایا کہ ٹرمینل-2 میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب مسافروں کو خود بیگیج ڈراپ کرنے کی سہولت ملے گی جس سے ان کا سفر مزید آسان ہوگا۔
چھ نئے خودکار ایرو برج کی سہولت ہوگی جس سے طیاروں کی ہینڈلنگ میں وقت کم لگے گا۔ اس کے علاوہ اس کی ظاہری شکل و صورت بھی بالکل جدید طرز کی ہوگی۔ سڑک کے ساتھ رابطہ کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔