حیدرآباد

خاتون ملازم کو ہراسانی پر ایس پی، سی آئی ڈی کیخلاف کیس درج

خاتون ملازمین نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ پولیس عہدیداراس وقت سے انہیں ہراساں کررہا ہے جبکہ وہ، دوسال قبل سرورنگر اسٹیڈیم میں قومی کھیل کود مقابلوں میں پہلی بار اس عہدیدار سے ملی تھی۔

حیدرآباد: پولیس نے تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کی ایک خاتون ملزم کو ہراساں کرنے کے الزام میں کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجئے شرما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

 متاثرہ کی شکایت کی اساس پر چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن (راچہ کنڈا کمشنریٹ) میں ایس پی، سی آئی لای کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ خاتون، پاور سدرن ڈسٹری بیوشن کمپنی کتہ پیٹ میں برسرخدمت ہے۔

 خاتون ملازمین نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ پولیس عہدیداراس وقت سے انہیں ہراساں کررہا ہے جبکہ وہ، دوسال قبل سرورنگر اسٹیڈیم میں قومی کھیل کود مقابلوں میں پہلی بار اس عہدیدار سے ملی تھی۔ شکایت کنندہ کے مطابق ایس پی، اس کے واٹس ایپ پر فحش پیامات، تصاویر اور ویڈیوز بھیج رہے تھے۔

 انہوں نے مجھ سے ساڑی میں ملبوس ایک تصویر روانہ کرنے کو بھی کہا تھا۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس آفیسر، ان سے خصوصی کلاسس میں جو ان کی جانب سے منعقد کی جارہی ہیں۔ شرکت کرنے کیلئے کہہ رہا تھا۔

وہ، مجھے، ایک کیس میں تبادلہ خیال کیلئے شخصی طور پر ملاقات کرنے کیلئے بھی کہہ رہا تھا۔ پولیس نے سی آئی ڈی عہدیدار کے خلاف آئی پی سی دفعہ 354A(جنسی ہراسانی) کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

a3w
a3w