حیدرآباد

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خلیجی ممالک کے لئے پروازیں بڑے پیمانہ پر منسوخ

شمس آباد کے علاوہ ممبئی اور کولکتہ جیسے میٹرو شہروں سے بھی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائنس کے کسٹمر کیئر سے تسلی بخش جواب نہیں مل رہا ہے تاہم ایئرپورٹ کے ڈسپلے بورڈس پر منسوخی کی تفصیلات اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں۔

حیدرآباد: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال کے باعث حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خلیجی ممالک کے لئے پروازیں بڑے پیمانہ پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
مولانا نصیر الدین قاسمی کی ضمانت منظور، جمعیۃ علماء کی قانونی جدوجہد رنگ لے آئی
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جمعیۃ اہلِ حدیث کے وفد کی ٹمریز چیئرمین محمد فہیم قریشی سے ملاقات، رمضان میں سحر و افطار و تراویح کے تاریخی انتظام پر مبارکباد
بوہرہ کمیونٹی میں ہر گھر میں حافظ قرآن بنانے کا ہدف اور معاشرہ ، تعلیم و صحت پر توجہ،ڈاکٹر الیاس نجمی

ہفتہ کی دوپہر سے شروع ہونے والی اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اب تک 45 سے زائد بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جن میں 21 آمد اور 22 روانگی کی فلائٹس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دوحہ، ابوظہبی، جدہ، کویت، دبئی، مسقط اور مدینہ جانے والی پروازیں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر، بشمول طلباء اور کاروباری افراد، ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

اس بحران کی وجہ سے مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور کئی فلمی شخصیات بھی دبئی میں محصور ہو گئی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ایئر لائنس کو سرکاری احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

شمس آباد کے علاوہ ممبئی اور کولکتہ جیسے میٹرو شہروں سے بھی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائنس کے کسٹمر کیئر سے تسلی بخش جواب نہیں مل رہا ہے تاہم ایئرپورٹ کے ڈسپلے بورڈس پر منسوخی کی تفصیلات اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب تک عالمی صورتحال معمول پر نہیں آتی اور ڈی جی سی اے سے نئے احکامات موصول نہیں ہوتے، پروازوں کی بحالی ممکن نہیں ہے۔