تلنگانہ

کنٹریکٹ ڈرائنگ ٹیچرنے چاول کے دانے سے تلنگانہ کے وزیراعلی کی تصویر بنائی

تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کے مداح ایک کنٹریکٹ ڈرائنگ ٹیچرنے چاول کے دانے سے ان کی تصویر بنائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کے مداح ایک کنٹریکٹ ڈرائنگ ٹیچرنے چاول کے دانے سے ان کی تصویر بنائی۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی

ہنمکنڈہ ضلع کے ایلکاتورتی منڈل کے سوررام گاؤں سے تعلق رکھنے والا راج کمار سرو شکشا ابھیان کے تحت ایلکاتورتی گورنمنٹ ہائی اسکول میں ڈرائنگ ٹیچر کے طور پرخدمات انجام دے رہا ہے۔

وہ 10 سال سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر اسکول میں ڈرائنگ ٹیچر کے طور پر کام کررہا ہے۔ اس نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اس کی ملازمت کو باقاعدہ بنائیں گے۔

راجکمار نے کہا کہ اس نے چاول کے دانوں سے وزیراعلی کی تصویر بنائی۔اس نے دعویٰ کیا کہ وہ ماضی میں بھی اسی طرح کئی معززین اور مشہور شخصیات کے پورٹریٹ بناچکا ہے۔

a3w
a3w