FLO کا پہلا نیشنل جاب فیئر حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مکمل، 35 کمپنیاں اور 1200 سے زائد امیدواروں کی شرکت
FLO حیدرآباد چیئرپرسن پرتیبھا کنڈا نے کہا کہ پہلا ایڈیشن حیدرآباد میں منعقد ہونا ہمارے لیے باعث فخر ہے، CA شبھرا مہیشوری نے اعلان کیا کہ ہمارا وائٹ پیپر بعنوان "The Employment Landscape in India: Past Decade Analysis and Future Outlook (2015–2035)" دہلی میں اگلے جاب فیئر کے دوران جاری کیا جائے گا۔
حیدرآباد: فِکی لیڈیز آرگنائزیشن (FLO) نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اپنا پہلا نیشنل جاب فیئر کامیابی کے ساتھ اویناش کالج آف کامرس، سکندرآباد میں منعقد کیا جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ کلیکٹر حیدرآباد ہری چندنا داسری، سابق FLO قومی صدر پنکی ریڈی اور FLO کی قومی وائس چیئرپرسن کامنی سراف نے کیا، اس جاب فیئر میں 35 نامور کمپنیوں نے شرکت کی اور 1200 سے زائد امیدواروں نے مختلف شعبوں میں نوکریوں کے لیے حصہ لیا۔
جن میں اکاؤنٹس، سیلز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، مائیکرو بایولوجی، ایڈمنسٹریشن اور ڈیزائن شامل تھے، ایچ ڈی ایف سی بینک، پے ٹی ایم، جسٹ ڈائل، کریم اسٹون، گرینیولز اور رادھا ٹی ایم ٹی جیسی کمپنیاں اس موقع پر نمایاں رہیں، یہ فیئر DEET (ڈیجیٹل ایمپلائمنٹ ایکسچینج آف تلنگانہ) کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس کے ڈائریکٹر جے راجییشور ریڈی نے بتایا کہ ڈی ای ای ٹی پلیٹ فارم پر 90,000 امیدوار، 1,500 آجرین رجسٹرڈ ہیں اور اب تک 25,000 ملازمتوں کی تفصیل دی جا چکی ہے جن میں سے 10,000 نوکریاں فی الحال دستیاب ہیں۔
انہوں نے حکومت کی اسکیموں جیسے ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹو (ELI) اور پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (PLI) پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 65 سرکاری ITIs کو جدید ATCs میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کلیکٹر ہری چندنا نے کہا کہ روزگار کے خواہش مند افراد اور کمپنیوں کے درمیان خلا کو پُر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ملازمین کے اندر وابستگی پیدا کرنے والے ماحول کی تشکیل بہت اہم ہے، پنکی ریڈی نے کہا کہ یہ موقع FLO کے لیے قومی سطح پر خوابوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کا آغاز ہے۔
FLO حیدرآباد چیئرپرسن پرتیبھا کنڈا نے کہا کہ پہلا ایڈیشن حیدرآباد میں منعقد ہونا ہمارے لیے باعث فخر ہے، CA شبھرا مہیشوری نے اعلان کیا کہ ہمارا وائٹ پیپر بعنوان "The Employment Landscape in India: Past Decade Analysis and Future Outlook (2015–2035)” دہلی میں اگلے جاب فیئر کے دوران جاری کیا جائے گا۔
پروگرام کی قیادت نیشنل لیڈ پریا گازدار نے کی جنہوں نے ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے ذریعے امیدواروں اور آجرین کے درمیان رابطے کو آسان بنایا، سجیتا چتیالا نے بتایا کہ اس جاب فیئر کو زبردست رسپانس حاصل ہوا، مقام کی فراہمی اویناش کالج آف کامرس نے کی جبکہ "ناچ ابوو” (Notch Above) نے تعاون فراہم کیا، FLO نے اعلان کیا ہے کہ ایسے جاب فیئرز جلد ہی ملک کے دیگر شہروں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔