حیدرآباد

حیدرآباد کے مادھا پور میں حیدرا کے خلاف مظاہرہ

اس صورتِ حال سے ناراض مظاہرین نے سڑک پر دھرنا دے دیا، جس سے علاقہ میں شدید ٹریفک جام پیدا ہو گیا۔ چند مظاہرین نے پٹرول کی بوتلیں لے کر خودکشی کی دھمکی بھی دی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مادھا پور کے ایّپّا سوسائٹی میں پیر کے روز تالاب کے قریب رہنے والوں نے حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) اور ریاستی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
حیدرآباد جاپان فیسٹیول کاآغاز
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد

مظاہرین نے الزام لگایا کہ حیدراحکام ان کے گھروں کو منہدم کرنے کے منصوبہ کے تحت غیر قانونی طور پر سروے کر رہے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ تالاب کی 15 ایکڑ زمین کو غلط طریقہ سے 32 ایکڑ ظاہر کیا جا رہا ہے اور انہیں گھروں سے بے دخل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ اس سروے پر پہلے ہی عدالت کی جانب سے حکم امتناعی حاصل ہو چکا ہے، اس کے باوجود حکام کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔


اس صورتِ حال سے ناراض مظاہرین نے سڑک پر دھرنا دے دیا، جس سے علاقہ میں شدید ٹریفک جام پیدا ہو گیا۔ چند مظاہرین نے پٹرول کی بوتلیں لے کر خودکشی کی دھمکی بھی دی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔


پولیس موقع پر پہنچ کر صورتِ حال پر قابو پایا اور مظاہرین کو منتشر کر دیا۔