امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ کے برے وقت میں اہلیہ میلانیا ٹرمپ منظر عام سے غائب کیوں؟

جب ڈونالڈ ٹرمپ نیوجرسی میں اپنے گھر سے فلوریڈا کے لیے روانہ ہو رہے تھے تاہم 90 منٹ کی ڈرائیو کی دوری پر ہونے کے باوجود بھی میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر سے نیوجرسی ملنے نہیں گئیں۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر ان دنوں برا وقت چل رہا ہے اور وہ مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں لیکن اس موقع پر ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ منظر عام سے غائب ہے جس پر چہ مہ گوئیاں کی جا رہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ ایکٹیو کیسس میں کمی
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
اندور میں ٹرین میں خاتون کی ٹکڑے کی گئی لاش برآمد
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ

سابق خاتون اول میلانیا جو اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ صدارتی مہم سے لے کر وائٹ ہاؤس کی سرگرمیوں اور بعد میں بھی اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ دکھائی دی تھیں تاہم جب سے سابق صدر پر برا وقت آیا ہے اور وہ مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ان حالات میں ان کی اہلیہ منظر عام سے غائب ہیں اور اس حوالے سے چہ مہ گوئیاں کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو جب سرکاری خفیہ دستاویزات کے کیس میں سابق صدر نے خود کو سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کیا، تب بھی میلانیا ان کے ہمراہ موجود نہیں تھیں جب کہ ایک دن قبل میلانیا کو اس وقت نیویارک میں ٹرمپ ٹاور سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 جب ڈونالڈ ٹرمپ نیوجرسی میں اپنے گھر سے فلوریڈا کے لیے روانہ ہو رہے تھے تاہم 90 منٹ کی ڈرائیو کی دوری پر ہونے کے باوجود بھی میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر سے نیوجرسی ملنے نہیں گئیں۔

اس سے قبل اپریل میں نیویارک کے شہر مین ہیٹن کی عدالت میں جب ڈونلڈ ٹرمپ پورن سٹار کو رقم کی ادائیگی کے الزام میں پیش ہوئے تب بھی میلانیا ان کے ہمراہ موجود نہیں تھیں۔

الزامات سامنے آنے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مار اے لاگو پر ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس سے خطاب میں انہوں نے اپنی فیملی کو خراج تحسین پیش کیا لیکن اہلیہ میلانیا کا ذکر بھی نہیں کیا تھا جبکہ اس تقریب میں میلانیا ٹرمپ کے والد بھی شریک تھے اور کہا جاتا ہے کہ اس وقت میلانیا بھی مار اے لاگو اسٹیٹ پر ہی موجود تھیں۔

میلانیا کے یوں منظر عام سے غائب ہونے اور پراسرار خاموشی اختیار کرنے پر امریکی حلقوں میں چہ مہ گوئیاں کی جا رہی ہیں۔

امریکہ کی اوہایو یونیورسٹی میں تاریخ کی پروفیسر کیتھرین جیلسن کا کہنا ہے کہ ’امریکی عوام سیاسی بیویوں کو اسکینڈل اور بحران کے وقت اپنے شوہروں کے ساتھ کھڑے دیکھنے کے عادی ہیں، اس لیے میلانیا کی اپنے شوہر کی حالیہ پیشیوں کے دوران غیر موجودگی کو خاص طور پر نوٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب میلانیا ٹرمپ کی سابق مشیر ونسٹن والک آف کا کہنا ہے کہ سابق خاتون اول جان بوجھ کر خاموش ہیں اور یہی ان کا ہتھیار ہے جو انہیں تحفط فراہم کر رہا ہے۔

a3w
a3w