تلنگانہ اور اے پی میں سردی کی لہر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
امراوتی محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش اور یانم کے علاقوں میں شمال مشرقی اور مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے نتیجہ میں شمالی ساحلی آندھرا، یانم اور جنوبی ساحلی آندھرا میں جمعرات تک موسم خشک رہے گاتاہم بعض مقامات پر ہلکی کہر چھائے رہنے کی توقع ہے۔
حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سردی کی لہر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جہاں صبح سردی کا احساس ہوتا ہے وہیں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اور مشرقی سمتوں سے چلنے والی ہواؤں کے زیر اثر دونوں ریاستوں میں آئندہ تین روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
امراوتی محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش اور یانم کے علاقوں میں شمال مشرقی اور مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے نتیجہ میں شمالی ساحلی آندھرا، یانم اور جنوبی ساحلی آندھرا میں جمعرات تک موسم خشک رہے گاتاہم بعض مقامات پر ہلکی کہر چھائے رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح رائل سیما کے اضلاع میں بھی آئندہ تین روز تک موسم خشک رہنے اور کہیں کہیں کہر پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران ریاست کے اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔
دوسری جانب حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے رپورٹ دی ہے کہ ریاست میں نچلی سطح کی ہوائیں بنیادی طور پر جنوب مشرقی اور مشرقی سمت سے چل رہی ہیں۔ ان ہواؤں کے اثر سے جمعرات کو ریاست بھر میں موسم خشک رہے گا۔
مجموعی طور پر دونوں ریاستوں میں سردی کی شدت میں کمی آ رہی ہے لیکن صبح کے وقت کہر کا اثر برقرار رہے گا۔