حیدرآباد

ای ڈی مسئلہ، سپریم کورٹ میں امکانی ہزیمت کی خبروں پر کویتا برہم

ان افواہوں پر کویتا نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز ہی عدالت میں عرضی داخل کی تھی جس پر 24مارچ کو سماعت ہوگی۔ میں نے آج تازہ عرضی داخل نہیں کی اور اس سلسلہ میں پھیلائی جارہی خبروں کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ میں ای ڈی تحقیقات کے متعلق ہزیمت کا سامنا کرنے کے متعلق زیر گشت خبروں کی بی آر ایس رکن کونسل کویتا نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ٹوئٹر پر ایک بیاں جاری کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں آج کوئی بھی تازہ عرضی داخل نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطالعہ کیلئے کمیٹی تشکیل
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ
تروپتی لڈو تنازعہ، سپریم کورٹ میں کل عرضیوں پر سماعت

 گذشتہ روز داخل کردہ عرضی پر 24 مارچ کو سماعت منعقد ہونی ہے۔ آج صبح سے ہی افواہوں کا بازار گرم ہے کہ دہلی شراب اسکام میں ای ڈی تحقیقات کے لئے انہیں حاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دیتے نے کیلئے کویتا نے آج سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے اور سپریم کورٹ نے انہیں راحت فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

ان افواہوں پر کویتا نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز ہی عدالت میں عرضی داخل کی تھی جس پر 24مارچ کو سماعت ہوگی۔ میں نے آج تازہ عرضی داخل نہیں کی اور اس سلسلہ میں پھیلائی جارہی خبروں کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ دہلی شراب اسکام میں کویتا کو16 مارچ کو ای ڈی کے سامنے حاضر ہونا تھا، تاہم کویتا نے ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے سے معذرت خواہی کرتے ہوئے مکتوب تحریر کیا تھا جس کے بعد ای ڈی نے کویتا کو 20 مارچ کو تحقیقات کے لئے حاضر رہنے کیلئے تازہ نوٹس جاری کی تھی۔

 دوسری طرف آج صبح سے افواہوں کا بازار گرم تھا کہ کویتا نے 20 مارچ کو بھی ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ میں تازہ عرضی داخل کی ہے۔ مگر کویتا نے وضاحت کردی کہ انہوں نے آج کوئی عرضی داخل نہیں کی ہے۔