تلنگانہ
ٹرینڈنگ

جب راہول نے دوسہ بناتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کردیا

راہول نے اُس شخص سے دوسہ بنانے کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کی اور پھر خود اپنے ہاتھوں سے دوسہ بنایا جس کے سبب وہاں موجود مقامی افراد حیرت زدہ رہ گئے۔

جگتیال: ضلع جگتیال میں جمعہ کے روز سڑک کے بازو ایک ہوٹل میں کانگریس قائد راہول گاندھی نے اپنے ہاتھ سے دوسہ بنانے کی کوشش کی۔ وجئے بھیری حصہ کے طور پر کانگریس ایم پی راہول گاندھی آج کریم نگر سے جگتیال کے لئے روانہ ہوئے۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

 اس دوران وہ نوکہ پلی بس اسٹانڈ پر اپنے قافلہ کو روکدیا اور وہ ایک فوڈ اسٹال میں گئے اور دوسہ بنانے والے شخص سے بات چیت کی۔ راہول نے اُس شخص سے دوسہ بنانے کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کی اور پھر خود اپنے ہاتھوں سے دوسہ بنایا جس کے سبب وہاں موجود مقامی افراد حیرت زدہ رہ گئے۔

 ایم پی نے دوسہ بنانے والے اس کی انکم اور اسے درپیش مسائل کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔ کانگریس قائد نے راہ گزر نے والوں سے بات چیت بھی کی اور انہوں نے بچوں میں چاکلیٹ بھی تقسیم کئے۔ راہول گاندھی مسلسل تیسرے روز تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائی۔ کریم نگر میں شب بسری کے بعد وہ آج صبح جگتیال کیلئے روانہ ہوئے۔

a3w
a3w