حیدرآباد
حیدرآباد میں شب برات کے موقع پر فلائی اوورس بند رہے
شہرحیدرآباد میں شبِ برات کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے،نوجوانوں کو تیز رفتاری یا کرتب بازی کو روکنے کے لئے فلائی اوورس بندرہے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں شبِ برات کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے،نوجوانوں کو تیز رفتاری یا کرتب بازی کو روکنے کے لئے فلائی اوورس بندرہے۔
قبل ازیں نوجوانوں کی جانب سے فلائی اوورس پر سرپٹ گاڑیاں دوڑانے اورکرتب بازی کرنے کی ویڈیوز اورحادثات کے پیش آنے کے بعد ہر سال ٹریفک پولیس چوکس رہتی ہے اورتین اہم راتوں جیسے شب معراج، شب برات اورشب قدر کو شہر کے اہم فلائی اوورس کو بندرکھنے کی روایت برقرار ہے۔
پولیس کی جانب سے عام طور پر رات 10 بجے کے بعد بند شہر کے تمام اہم بڑے فلائی اوورس بند کردیئے گئے۔