دہلی-این سی آر میں دھند، ہوا کا معیار بگڑ ا
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ دہلی اور این سی آر میں پورے ہفتے رات اور صبح کے دوران دھند اور ہلکا کہرہ چھایا رہے گا۔
نئی دہلی: بدھ کی صبح دہلی اور قومی راجدھانی خطہ کے دیگر حصوں میں اسموگ کی گھنی چادر چھائی ہوئی تھی، جس سے دور تک کچھ نظر نہیں آرہا تھا اور ہوا کا معیار خراب ہو گیا۔
قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار کا زمرہ بہت خراب بنا ہوا، اے کیو آئی صبح 8 بجے تک 361 تک پہنچ گیا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، قومی راجدھانی کے کچھ حصوں میں اے کیو آئی شدید خراب سطح تک پہنچ سکتا ہے، جو 400 کے نشان کو عبور کر سکتا ہے۔ آنند وہار اسٹیشن کا اے کیو آئی 399، بوانا کا اے کیو آئی 390، سونیا وہار کا اے کیو آئی 388، پنجابی باغ کا اے کیو آئی 382، اور روہنی کا اے کیو آئی 376 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ دہلی اور این سی آر میں پورے ہفتے رات اور صبح کے دوران دھند اور ہلکا کہرہ چھایا رہے گا۔
واضح رہے کہ ہوا کے معیار کا انڈیکس 0 اور 50 کے درمیان اچھا، 51 اور 100 کے درمیان تسلی بخش، 101 اور 200 کے درمیان اعتدال پسند، 201 سے 300 کے درمیان خراب اور 301 سے 400 کے درمیان انتہائی خراب سمجھا جاتا ہے جبکہ 401 اور 450 کے درمیان سنگین مانا جاتا ہے۔