شمالی بھارت

’’لڑکی چیز ہی ایسی ہے کہ۔۔۔‘‘، خادم درگاہ اجمیر سرور چشتی کے بیان پر تنازعہ

انہوں نے کہا کہ انسان صرف پیسے کی وجہ سے کرپٹ نہیں ہو سکتا۔ لڑکی ایسی 'چیز' ہے جو بڑے سے بڑے آدمی کو بھی بہکا سکتی ہے۔

جئے پور: درگاہ اجمیر شریف کے خادم سرور چشتی ایک بار پھر ایک وائرل ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے فلم ‘اجمیر- 92’ کی ریلیز کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی کےمہرولی سے اجمیر عرس کا پیغام لے کر جتھہ روانہ

درگاہ اجمیر شریف کے خادموں کی تنظیم انجمن سید زادگان کے سیکرٹری سرور چشتی کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "لڑکی چیز ہی ایسی ہے کہ بڑے سے بڑا آدمی بھی پھسل جاتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ انسان صرف پیسے کی وجہ سے کرپٹ نہیں ہو سکتا۔ لڑکی ایسی ‘چیز’ ہے جو بڑے سے بڑے آدمی کو بھی بہکا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ‘اجمیر-92’ ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو چکی ہے اور کئی مسلم تنظیموں نے اس فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

پشپندر سنگھ کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں اجمیر میں 100 سے زیادہ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور بلیک میل کے ‘سچے’ واقعات کو دِکھانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سرور چشتی کا اس حوالہ سے یہ بھی کہنا تھا کہ اپسرا میناکا نے وشوامتر کو بہکا دیا تھا جو برسوں سے گیان دھیان میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اسی طرح کوئی بھی شخص وشوامتر کی طرح کنٹرول کھو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ دیکھئے، تمام بابا لوگ لڑکیوں کے چکر میں ہی جیل میں ہیں۔

بتادیں کہ اجمیر-92، 14 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے لیکن اس کی ریلیز سے پہلے ہی اجمیر کے خادم نمائندے اس پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں۔ انجمن سید زادگان کے ساتھ ساتھ مختلف مسلم نمائندے بھی فلم کے خلاف بیانات جاری کر رہے ہیں۔

دوسری طرف سرور چشتی اپنے مبینہ پی ایف آئی روابط کو لے کر ایک متنازع شخصیت رہے ہیں۔ ادے پور میں کنہیا لال کا سر قلم کئے جانے کے بعد این آئی اے نے انہیں اجمیر میں ایک جلوس کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے پر پوچھ تاچھ کے لئے جے پور بلایا تھا۔

اسی دوران اجمیر کے ڈپٹی میئر نیرج جین نے کہا کہ سرور چشتی کے تبصرے خواتین کے تئیں ان کی گندی ذہنیت کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ سرور چشتی خواتین کو صرف استعمال کی چیز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کی توہین ہے۔ خادم برادری اور پولیس کو ان کے بیان پر ایکشن لینا چاہئے۔

a3w
a3w