تلنگانہ کے کریم نگر ضلع سے پہلی بار آئی پی ایل کے لئے کھلاڑی کا انتخاب
کریم نگر ضلع کے عوام کی جانب سے امن راؤ کو آئی پی ایل میچوں میں بہترین کارکردگی کے لئے نیک تمنائیں ظاہر کی گئیں اور مبارکباد پیش کی گئی
حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع سے پہلی مرتبہ آئی پی ایل کرکٹ میچ کے لئے پی امن راؤکا انتخاب ہوا ہے۔
امن راؤ نے پہلے ہی حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے انڈر 19 اور انڈر 23 مقابلوں میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انڈر 23 مستاق علی کرکٹ ٹورنمنٹ میں امن راؤ نے 160 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 250 سے زائد رنز اسکور کئے ہیں۔
امن راؤ، کریم نگر ہندو کرکٹ ٹیم کے سرکردہ کھلاڑی مدھوکر راؤ کے فرزند ہیں، جو اس کامیابی کو مزید قابلِ فخر بناتا ہے۔
اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ آئی پی ایل میں منتخب ہونے کے بعد امن راؤ راجستھان رائلس ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل پیش کریں گے اور کریم نگر ضلع کے ساتھ ساتھ تلنگانہ ریاست کا نام روشن کریں گے۔
کریم نگر ضلع کے عوام کی جانب سے امن راؤ کو آئی پی ایل میچوں میں بہترین کارکردگی کے لئے نیک تمنائیں ظاہر کی گئیں اور مبارکباد پیش کی گئی