تلنگانہ
اٹھارہ سالوں میں پہلی بار ناگر جنا ساگر کے 14گیٹ کھولے گئے
آبپاشی کے وزیر اتم کمار ریڈی اور درج فہرست ذات کی ترقی اور قبائلی بہبود کے وزیر اڈلوری لکشمن کمار نے پانی چھوڑنے کے لیے 26 میں سے 14 کرسٹ گیٹ کھولنے کی نگرانی کی۔
18سالوں میں پہلی بارناگر جنا ساگر کے چودہ گیسٹ کھو لے گئے ہیں اور پانی نیچے کی طرف چھو ڑ ا گیا ہے۔ ڈیم سے پانی عموماً اگست میں چھوڑا جاتا ہے۔
مگر مہاراشٹرا اور کرناٹک میں شدید بارش کے بعد سری سیلم ڈیم سے پانی کی بڑی آمد نے اس سال کے شروع میں آبی ذخائر کو تقریباً بھر دیا تھا۔
آبپاشی کے وزیر اتم کمار ریڈی اور درج فہرست ذات کی ترقی اور قبائلی بہبود کے وزیر اڈلوری لکشمن کمار نے پانی چھوڑنے کے لیے 26 میں سے 14 کرسٹ گیٹ کھولنے کی نگرانی کی۔
نیچے کی طرف 78,060 کیوسک پانی چھوڑنے کے لیے دروازوں کو پانچ فٹ کی اونچائی پر اٹھایا گیا۔ منگل کی صبح ناگرجنا ساگر میں پانی کی آمد 2,28,900 کیوسک تھی، جب کہ اخراج 1,18,790 کیوسک تھا۔