مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ یکم مئی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں یکم مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں یکم مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1544۔ ترکی کی فوج نے ہنگری پر قبضہ کیا۔

1725۔ اسپین اور آسٹریا نے تجارتی معاہدہ پر دستخط کئے۔

1840- برطانیہ نے پہلا ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

1853۔ ارجنٹینا نے آئین کومنظوری دی۔

1857- سوامی وویکانند نے رام کرشن مشن قائم کیا۔

1856- جونس سالک نے پولیو ویکسین عوام کے لئے دستیاب کرائی۔

1886۔ پہلی بار امریکہ میں شکاگو شہر کے مزدوروں نے آٹھ گھنٹے کام، آٹھ گھنٹے سماجی اور ثقافتی کاموں کیلئے اور آٹھ گھنٹے آرام کا مطالبہ کرتے ہوئے یوم مئی منایا تھا۔

1908۔ مظفر پور بم معاملے میں خودی رام بوس کے ساتھی رہے پرفل کمار چاکی عرف دنیش چند رائے نے اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مارکر خودکشی کی۔

1920۔ معروف گلوکار منا ڈے کی پیدائش۔

1923۔ پہلی ٹریڈ یونین کے بانی سنگراویلوچتّیار نے پہلی بار یوم مئی منایا۔

1926۔ ہندوستان میں کئی آدم خور شیروں اور چیتوں کا شکار کرنے والے برطانوی شکاری جم کاربیٹ نے اتراکھنڈ کے رودیاگ میں ایک آدم خور چیتے کا شکار کیا۔ اس آدم خور نے 125 لوگوں کی جان لی تھی۔

1929۔ برلن میں یوم مئی کے موقع پر تحریک میں شامل 19 لوگوں کی پولیس کی فائرنگ میں موت ہوئی۔

1940۔ سال 1940 کے اولمپک کھیل منسوخ ہوئے۔

1951۔ جرمنی میں چھ لاکھ لوگوں نے امن مارچ نکالا۔

1960۔ بمبئی میں مہاراشٹر اور گجرات دو الگ حصوں میں کو تقسیم کیا گیا۔

ذریعہ
یو این آئی