دہلی

مودی کی حلف برداری تقریب بیرونی قائدین مدعو

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی ویک اینڈ پر حلف برداری تقریب میں ہندوستان کی جانب سے متعدد بیرونی قائدین بشمول سری لنکا اور بنگلہ دیش کے قائدین کو مدعو کئے جانے کا امکان ہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی ویک اینڈ پر حلف برداری تقریب میں ہندوستان کی جانب سے متعدد بیرونی قائدین بشمول سری لنکا اور بنگلہ دیش کے قائدین کو مدعو کئے جانے کا امکان ہے۔ باخبر افراد نے یہ بات بتائی۔

مودی مسلسل تیسری تاریخی میعاد کے لئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔ توقع ہے کہ مودی کی حلف برداری تقریب کے لئے مدعو کئے جانے والوں میں بنگلہ دیش‘ سری لنکا‘ بھوٹان اور نیپال کے سرکردہ قائدین شامل رہیں گے۔

ماریشس کے قائدین کو بھی مدعو کئے جانے کا امکان ہے۔ سری لنکائی صدر رانیل وکرم سنگھے کے دفتر کے میڈیا ڈیویژن نے بتایا کہ مودی نے انہیں حلف برداری تقریب کے لئے مدعو کیا ہے۔

وکرم سنگھے نے دعوت قبول کرلی ہے اور انتخابی کامیابی پر مودی کو بذریعہ فون مبارکباد دی ہے۔

مودی نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے بھی فون پر بات چیت کی اور انہیں اپنی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ سفارتی ذرائع نے یہ بات بتائی۔

نیپالی وزیراعظم‘ بھوٹانی وزیراعظم اور ماریشس کے وزیراعظم کو بھی مودی کی حلف برداری تقریب میں مدعو کئے جانے کا امکان ہے۔ رسمی دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں۔

a3w
a3w