ایشیاء

وزیراعظم پاکستان اعتماد کا ووٹ جیتنے میں کامیاب

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ تقریباً 180 ارکان نے ان کی قیادت پر بھرپور اعتمادکا اظہارکیا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ تقریباً 180 ارکان نے ان کی قیادت پر بھرپور اعتمادکا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ہندوؤں کو انتخابی عمل سے باہر کردیئے جانے کا احساس
شہباز شریف کی بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف برداری
نواز شریف کی آئندہ ماہ پاکستان واپسی
نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار
نواز شریف کے آتے ہی سیاسی نقشہ بدل جائے گا: شہباز شریف

حکومت اور عدلیہ کے درمیان بڑھتی محاذآرائی کے بیچ یہ ایک حیرت انگیز واقعہ ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے صدرنشین ہیں‘ ایوان ِ زیریں میں ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی‘ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

342 رکنی قومی اسمبلی میں 180 ارکان نے قرارداد کی تائید کی۔ گزشتہ سال اپریل میں جب شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تھے تو اس وقت 174 ارکان نے ان کی تائید کی تھی۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ارکان کی جانب سے میزوں کو تھپتھپائے جانے کے دوران کہا کہ آخرکار میاں محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے اور وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے قومی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت کا بھروسہ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

بعدازاں شہباز شریف نے ایوان سے خطاب کیا اور ان پر اعتماد ظاہر کرنے پر ارکان سے اظہارِ تشکر کیا۔ پیر کے روز وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف عدلیہ کے ساتھ جاری رسہ کشی کے دوران پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

مریم نے کہا تھا کہ اس موضوع پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔ قبل ازیں کئی میڈیا چیانلس نے اطلاع دی تھی کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے رجوع ہونے اور تازہ خط ِ اعتماد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

a3w
a3w