تلنگانہ

تلنگانہ: پام کے درخت پر خودکشی کا عجیب وغریب واقعہ۔ لاش کے اچانک گرجانے پر ایک شخص شدید زخمی

پام کے درخت پرچڑھ کر خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کو نیچے اتارنے کے دوران لاش کے اچانک گرجانے پر ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: پام کے درخت پرچڑھ کر خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کو نیچے اتارنے کے دوران لاش کے اچانک گرجانے پر ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ کے مکنداپورام گاوں کے رہنے والے 80سالہ وینکٹیشم نے عجیب وغریب طریقہ سے پام کے درخت پر چڑھ کر خودکشی کرلی۔

اس کی لاش کو دیکھ کر مقامی افرادکی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے اس کی لاش کو نیچے اتارنے کیلئے ایک اورشخص کو درخت پر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

وہ شخص درخت پر چڑھتے ہوئے نیچے سے مقامی افراد کی جانب سے دی گئی رسیوں کی مدد کے ذریعہ لاش کو نیچے اتارنے کی کوشش کررہاتھا کہ اچانک لاش درخت پر چڑھنے والے شخص سے ٹکراکر نیچے گرگئی جس کے نتیجہ میں وہ شخص بھی توازن کھوکرنیچے گرپڑا اورزخمی ہوگیا۔

وینکٹیشم کی خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔