تلنگانہ

وزیر جنگلات نے میرے بیٹے کی توہین کی: ناگرجن

تلگو فلمی کے سوپر اسٹار ناگرجن اکینینی جواداکار ناگا چیتینہ کے والد بھی ہیں، نے ساتھی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کے ساتھ اپنے بیٹے کی شادی ٹوٹنے کے بارے میں تلنگانہ کی وزیر جنگلات وماحولیات کونڈا سریکھا کے توہین اور تضحیک آمیز ریمارکس کے خلاف شکایت درج کروائی۔

حیدرآباد(منصف نیوز ڈیسک) تلگو فلمی کے سوپر اسٹار ناگرجن اکینینی جواداکار ناگا چیتینہ کے والد بھی ہیں، نے ساتھی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کے ساتھ اپنے بیٹے کی شادی ٹوٹنے کے بارے میں تلنگانہ کی وزیر جنگلات وماحولیات کونڈا سریکھا کے توہین اور تضحیک آمیز ریمارکس کے خلاف شکایت درج کروائی۔

متعلقہ خبریں
اداکارہ کنگنارناوت بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع
کانگریس مہیلا وبھاگ کی جانب سے کے ٹی آر کا پتلہ نذر آتش (ویڈیو)
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع
ہتک عزت کیس میں ٹالی ووڈ اداکار جوڑے کو سزا

کونڈا سریکھا نے دو دن قبل بی آر ایس قائد کے ٹی آر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے طلاق کے لئے ناگا چیتینہ اور سمانتھا کو نشہ کا عادی بنایا اور پھر اداکارہ کو بلیک میل کیا۔ کے ٹی آر کی وجہ سے شوہر اور بیوی میں جدائی ہوگئی۔ ان کے اس ریمارکس پر ہنگامہ بپا ہوگیا۔

کونڈا سریکھا نے مزید الزام عائد کیا کہ کے ٹی آر جب وزیر تھے تب وہ اداکاراؤں کے فون ٹیاپ کرتے تھے اور ان کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے تھے، انھیں نشہ کا عادی بناتے تھے تمام کو یہ سب معلوم ہے۔ ہرکوئی واقف ہے۔ ناگرجن نے حیدرآباد ضلع کی نامپلی کورٹ میں یہ شکایت درج کروائی۔

انہوں نے شکایت کی کہ کانگریس قائد کے بیانات کے غلط نوعیت سے سب واقف ہیں۔ شکایت کنندہ کی شخصی، پیشہ وارانہ اور ان کے خاندان کی ساکھ کو داغدار کرنے کے مقصد کے تحت ان الزامات کو پھیلایا ہے۔ کونڈا سریکھا کے ان ریمارکس سے ایک بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا۔

سمانتھا اور ناگا چیتینہ دونوں ممتاز فلمی اداکار ہیں۔ چیتینہ کا تعلق اکینینی خاندان سے ہے اور اس خاندان کا تلگو فلمی صنعت پر دبدبہ ہے۔ چیتینہ اور سمانتھا دونوں نے ہی کونڈا سریکھا کے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

دریں اثنا تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور نہ ہی کانگریس کی قیادت نے ان ریمارکس پر کوئی ردعمل کا اظہار کیا۔ ہاں البتہ کونڈا سریکھا کے کابینی رفیق و وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے ان ریمارکس پر اپنا ردعمل دیا۔

سریدھر بابو نے کہا کہ صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ نے اس معاملہ میں مداخلت کی اور کونڈا سریکھا نے اپنے ریمارکس پر غیر مشروط معذرت خواہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدہ کے لئے ہمیں کسی دوسروں کے کندھوں کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

a3w
a3w