ایشیاء

ہانگ کانگ اور سنگاپور میں 2 ہندوستانی برانڈز کے مصالحوں پر پابندی

حکام نے اسٹورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مصنوعات کو شیلف سے ہٹادیں جبکہ جن صارفین نے یہ مصنوعات خریدی ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسے استعمال نہ کریں۔

نئی دہلی: ہانگ کانگ اور سنگاپور نے مشہور ہندوستانی مصالحوں کے برانڈ ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ اور سنگاپور کی فوڈ ریگولیٹری اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ ان مصالحوں میں کینسر کا سبب بننے والے ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
منکی پاکس کا پہلا کیس
عصمت ریزی کے مجرم کو بید سے مارنے کی سزا سنادی گئی

واضح رہے کہ کینسر پر تحقیق کی بین الاقوامی ایجنسی نے ایتھیلین آکسائیڈ کو کینسر پیدا کرنے والے مادے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ ایتھیلین آکسائڈ ایک کیڑے مار دوا ہے جو کھانے میں استعمال کی مجاز نہیں تاہم مائکروبیل آلودگی کو روکنے کے لیے اسے زرعی مصنوعات کو دھونے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

حکام نے اسٹورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مصنوعات کو شیلف سے ہٹادیں جبکہ جن صارفین نے یہ مصنوعات خریدی ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسے استعمال نہ کریں۔

دوسری جانب ہندوستانی حکومت نے ہانگ کانگ اور سنگاپور میں مصالحوں کی بعض مصنوعات پر پابندی کے بعد فوڈ کمشنرز کو ملک کے تمام مصالحے بنانے والے کمپنیوں سے مصالحوں کے نمونے اکٹھے کرنے کی ہدایت کردی۔

a3w
a3w