کھیل

افغانستان کے سابق فاسٹ گیندباز شہپور زدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے

افغانستان کے سابق فاسٹ گیندباز شہپور زدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں افغانستان کرکٹ کے ابتدائی نمایاں کھلاڑیوں میں شمار کیا۔

کابل: افغانستان کے سابق فاسٹ گیندباز شہپور زدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں افغانستان کرکٹ کے ابتدائی نمایاں کھلاڑیوں میں شمار کیا۔


افغانستان کرکٹ بورڈ نے شہپور زدران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان کرکٹ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے تھے، جبکہ ان کی نمازِ جنازہ سے متعلق اعلان اہلِ خانہ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔


یاد رہے کہ شہپور زدران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ہندوستان کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔


شہپور زدران نے افغانستان کی جانب سے 44 ایک روزہ بین الاقوامی اور 36 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز کھیلے۔