قومی
اے آئی اے ڈی ایم کے کے سابق رکن اسمبلی چناسامی ڈی ایم کے میں شامل
تمل ناڈو میں مرکزی اپوزیشن پارٹی آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی آر چناسامی ریاست میں برسراقتدار پارٹی دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے) میں شامل ہو گئے۔
چنئی: تمل ناڈو میں مرکزی اپوزیشن پارٹی آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی آر چناسامی ریاست میں برسراقتدار پارٹی دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے) میں شامل ہو گئے۔
مسٹر چناسامی یہاں ڈی ایم کے ہیڈکوارٹر ‘انا اریوالیم’ میں پارٹی صدر اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔
مسٹر چناسامی کوئمبٹور کے سنگنلور اسمبلی حلقے سے دو بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وہ اے آئی اے ڈی ایم کے کی مزدور یونین کے سیکریٹری بھی تھے۔
اس سے قبل حال ہی میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے سابق رکن پارلیمنٹ وی میترایَن، سابق رکن اسمبلی انور راجہ، پی منوج پانڈین سمیت کئی سینئر رہنما ڈی ایم کے میں شامل ہوئے تھے۔