تلنگانہسوشیل میڈیا

ورنگل کے نوجوان نے کینڈا کی لڑکی سے شادی کرلی

لڑکے کی ملاقات یونیورسٹی آف اوٹاوا میں اس لڑکی ٹریسی سے ہوئی تھی اور جلد ہی ان دونوں میں محبت ہوگئی جس کے بعد ان دونوں نے اپنے خاندان کے بزرگوں کی اجازت کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ شادی ہنمکنڈہ کے کلیان ویدیکا میں انجام پائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے ایک نوجوان نے کینڈا کی لڑکی سے شادی کرلی۔یہ شادی ہندورسم ورواج کے مطابق ہنمکنڈہ میں انجام پائی۔اس نوجوان جس کی شناخت ساکیت کے طورپر کی گئی ہے، کینڈا کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔

اس کی ملاقات یونیورسٹی آف اوٹاوا میں اس لڑکی ٹریسی سے ہوئی تھی اور جلد ہی ان دونوں میں محبت ہوگئی جس کے بعد ان دونوں نے اپنے خاندان کے بزرگوں کی اجازت کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ شادی ہنمکنڈہ کے کلیان ویدیکا میں انجام پائی۔

شادی میں شریک مہمانوں نے ان دونوں کو آشیرواد دیا۔اس شادی میں لڑکی کے والدین نے بھی شرکت کی۔ لڑکے نے اس شادی پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں کے مشترکہ دوست کے ذریعہ ٹریسی سے اس کی دوستی ہوئی۔ان کی دوستی تقریبا پانچ سال تک رہی جس کے بعد دونوں کے والدین کی رضامندی سے یہ شادی ہوئی۔ٹریسی نے کہاکہ یہ شادی بالکل مختلف تھی۔

a3w
a3w