شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت کے 29 رہنماؤں کی لاشیں برآمد
یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لاشیں شیخ حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں جبکہ عوامی لیگ کے دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں کو بھی مظاہرین نے نذر آتش کردیا ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے فرار کے بعد بھی پُرتشدد واقعات رونما کا سلسلہ جاری ہے، شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنماؤں اور ان کے خاندان کے افراد کی لاشیں شامل ہیں، عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں اور کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لاشیں شیخ حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں جبکہ عوامی لیگ کے دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں کو بھی مظاہرین نے نذر آتش کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ درجنوں کی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔