تلنگانہ

تلنگانہ: بیٹے نے ماں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

متاثرہ خاتون کے ارکان خاندان کی شکایت پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ ابتدائی جانچ میں واقعہ کی وجہ جائیداد کا تنازعہ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے کنٹا پلی گاؤں میں ہفتہ کی صبح ایک نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی ماں کو زندہ جلا دیا۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
نابالغ کے مال میں زکوٰۃ
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

ملزم ایم ستییش نے اپنی 50 سالہ ماں ونودھا پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ شدید زخمی حالت میں خاتون کو فوری طور پرایم جی ایم اسپتال، ورنگل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق وہ 85 فیصد جھلس چکی ہیں اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اسپتال میں خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے دیے گئے بیان میں اپنے بیٹے کی حرکت کی تصدیق کی ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔