آندھراپردیش

اے پی کے سابق انٹلی جنس سربراہ انجینلو گرفتار

جیٹھوانی، جو کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک اداکارہ ہیں، نے وائی ایس جگن موہن ریڈی کے دورِ حکومت میں آندھرا پردیش پولیس پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے سابق انٹلی جنس سربراہ پی ایس آر انجینلو کو آندھرا پردیش پولیس نے ممبئی کی اداکارہ کادمبری جیٹھوانی سے متعلق ایک معاملہ میں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق انجینلو کو حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے کر مزید جانچ کے لئے آندھرا پردیش منتقل کیا جا رہا ہے۔

جیٹھوانی، جو کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک اداکارہ ہیں، نے وائی ایس جگن موہن ریڈی کے دورِ حکومت میں آندھرا پردیش پولیس پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

ان کے خلاف ایک وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر کی شکایت پر یہ کارروائی کی گئی تھی، جس نے ان پر اراضی کے معاملے میں دھوکہ کا الزام لگایا تھا۔اداکارہ اور ان کے ارکان خاندان کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اداکارہ کی شکایت پر تین آئی پی ایس عہدیداروں کو معطل کر دیا گیا تھا۔

ان میں انجینلو، کانتی رانا ٹاٹا اور وِشال گُنی شامل ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ پولیس حکام نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کہ ممبئی کے اعلی کارپوریٹ عہدیدار کے خلاف شکایت واپس نہیں لی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔

ان کا دعویٰ تھا کہ اس کارپوریٹ عہدیدارنے آندھرا پردیش کے اُس وقت کے سیاسی لیڈروں کو اثر انداز کر کے ان کی گرفتاری کروائی اور ان کی عوامی شبیہ کو نقصان پہنچایا۔