تلنگانہ

بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی جی بالاراجو بی جےپی میں شامل

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے تئیں عوام میں بڑھتی مقبولیت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے عوامی فلاحی پروگراموں سے متاثر ہو کر بالا راجو کی پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔

حیدرآباد: بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی جی بالاراجو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

اتوار کوحیدرآباد کے نامپلی میں پارٹی کے ریاستی دفتر میں صدرتلنگانہ بی جے پی رام چندر راؤ نے بالا راجو کو پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر بی جے پی میں شامل کرلیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے تئیں عوام میں بڑھتی مقبولیت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے عوامی فلاحی پروگراموں سے متاثر ہو کر بالا راجو کی پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔


انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے بالا راجو کی خدمات سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ایم پی لکشمن، ایم ایل سی انجی ریڈی سمیت کئی سینئر قائدین نے شرکت کی۔