حیدرآباد

آبپاشی پروجیکٹس کی تعمیر پر مصارف کی تفصیلات پیش کی جائیں: ریونت ریڈی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو ریاست میں آبپاشی پروجیکٹس کی تعمیر پر ہوئے اخراجات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو ریاست میں آبپاشی پروجیکٹس کی تعمیر پر ہوئے اخراجات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی

آج چیف منسٹر نے ریاستی وزیر آبپاشی این اتم کمارریڈی اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ محکمہ کارکردگی اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

بتایاگیا ہے کہ اجلاس میں موسم خریف کی فصل کیلئے پانی کی اجرائی اور میڈی گڈا پروجیکٹ کے امور پر بات چیت ہوئی۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو سابق بی آر ایس دور میں تعمیر کردہ پروجیکٹس اور میڈی گڈا پروجیکٹ کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔

ریونت ریڈی نے خریف میں کاشت کاری کرنے میں مصروف کسانوں کو کسی بھی مسائل کا سامنا کرنے سے محفوظ رکھنے ممکنہ اقدامات کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ اجلاس میں انجینئر ان چیف مرلی دھر ناگندرراؤ، وینکٹیشورلو ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

a3w
a3w