شمال مشرق

سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ چمپئی سورین بی جے پی میں شامل

بھگوا کیمپ میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ دہلی اور کولکتہ میں حکومت ِ جھارکھنڈ نے مجھ پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ حکومت کے اس اقدام نے بی جے پی میں شمولیت کے میرے عہد کو تقویت بخشی۔

رانچی: سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ چمپئی سورین جمعہ کے دن بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ 2 دن قبل وہ پارٹی کے موجودہ اندازِ کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جے ایم ایم سے مستعفی ہوگئے تھے۔ انہوں نے رانچی میں ایک تقریب میں جس میں مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے شرکت کی‘ بھگوا جماعت میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
جھارکھنڈ پولیس کے دو سب انسپکٹرس پکڑے گئے۔ چمپئی سورین کی جاسوسی کرنے کا الزام۔ دھماکہ خیز دعویٰ
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی

وہ اس موقع پر جذباتی دکھائی دے رہے تھے۔ بھگوا کیمپ میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ دہلی اور کولکتہ میں حکومت ِ جھارکھنڈ نے مجھ پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ حکومت کے اس اقدام نے بی جے پی میں شمولیت کے میرے عہد کو تقویت بخشی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے خون پسینہ سے جے ایم ایم کو سینچا تھا لیکن پارٹی میں میری بے عزتی کی گئی۔ میں بی جے پی میں شامل ہونے پر مجبور ہوگیا تھا۔ میں اب دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا رکن ہونے پر فخر کرتا ہوں۔

 67 سالہ قائد کی بی جے پی میں شمولیت کو پارٹی کی درج فہرست قبائل میں اپنی پکڑ مضبوط کرنے کی کوشش کو تقویت کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔ جھارکھنڈ ریاست کی تشکیل کی جدوجہد میں اہم رول ادا کرنے پر وہ جھارکھنڈ کا شیر کہلائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی جے ایم ایم چھوڑنے کا تصور نہیں کیا تھا۔ یہ پارٹی میرے لئے میرے کنبہ جیسی تھی۔ حالات نے مجھے بڑے دکھ کے ساتھ یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔ مجھے یہ دیکھ کر بڑا دکھ ہوا کہ پارٹی اپنے اصول سے منحرف ہوگئی ہے۔

a3w
a3w