تلنگانہ

پییر لیک معاملہ، تین ملزمین سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ

تلنگانہ پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) جو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ سوالات افشاء کیس کی تحقیقات کررہے ہیں‘ چہارشنبہ کے روز مزید تین اہم ملزموں سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) جو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ سوالات افشاء کیس کی تحقیقات کررہے ہیں‘ چہارشنبہ کے روز مزید تین اہم ملزموں سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔

عدالت کی جانب سے ملزمین کو پولیس تحویل میں دینے کے بعد ایس آئی ٹی عہدیداروں نے ان تین ملزمین شمیم‘ ڈامیئر رمیش کمار اور این سریش کو تحویل میں لیتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ شروع کردی۔

شمیم اور رمیش‘پبلک سرویس کمیشن کے ملازم ہیں جبکہ سریش سابق آوٹ سورسنگ ملازم رہاہے۔ ان تینوں کو 23 مارچ کے روز گرفتار کیاگیاتھا۔ پولیس نے بتایا کہ ان تینوں نے کلیدی ملزم سے گروپ I پریلیمس کاسوالیہ پرچہ حال کیاتھا۔

چارملزمین بشمول پروین کمار اور راج شیکھر ریڈی جن کی پولیس تحویل کی مدت ختم ہوگئی‘ سے پوچھ تاچھ کے ایک دن بعد ایس آئی ٹی ان تینوں کے ساتھ سوالات کئے ہیں۔ ایس آئی ٹی نے ایل ڈھاکیہ اور راجیشور نائک سے بھی پوچھ تاچھ کی۔

ان چار ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ پیپر لیک معاملہ میں ایس آئی ٹی نے تاحال 15 افراد کو گرفتار کیاہے۔

ایس آئی ٹی نے پیر کے روز 15 ویں ملزم تروپتیا کو گرفتار کرلیا اس پر اسسٹنٹ انجینئر کی جائیدادوں پر تقررات کے امتحان کے پرچہ کے خریداروں کی نشاندہی میں ڈھاکیہ کی مدد کرنے کاالزام ہے۔