تلنگانہ

سابق رکن راجیہ سبھا ایس رام چندر ریڈی چل بسے

سابق رکن راجیہ سبھا ایس رام چندرریڈی چل بسے۔ 92سالہ ریڈی کچھ عرصہ سے عمر سے متعلق صحت کے مسائل کا شکار تھے۔

حیدرآباد: سابق رکن راجیہ سبھا ایس رام چندرریڈی چل بسے۔ 92سالہ ریڈی کچھ عرصہ سے عمر سے متعلق صحت کے مسائل کا شکار تھے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

انہوں نے شہرحیدرآبادکے بنجاراہلز میں واقع اپنی قیامگاہ پر آخری سانس لی۔

ان کی موت پر وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراونے گہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا۔

انہوں نے سدی پیٹ کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے عوام کے لئے مختلف حیثیتوں سے رامچندرریڈی کی خدمات کو یاد کیا۔

انہوں نے کہاکہ کمیونسٹ لیڈر ریڈی نے تلنگانہ مسلح جدوجہد میں حصہ لیاتھا۔

ان کی خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں۔

وہ سرپنچ سے ایم ایل اے اور پھر ایم پی بنے تھے۔ان کی خدمات بیشتر لیڈروں اور خود ان کے(وزیراعلی)کیلئے ایک جذبہ ہے۔