تلنگانہ

تلنگانہ کے سابق وزیرہریش راو کے والد چل بسے

اس بات کی اطلاع پر بی آر ایس کے سربراہ و سابق وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو،پارٹی کے کارگزارصدر کے ٹی راما راو کے بشمول کئی بی آر ایس قائدین اور سیاسی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے رکن اسمبلی ہریش راو کے والد ستیہ نارائنا چل بسے۔ ان کی لاش حیدرآباد کے کوکا پیٹ میں واقع کرنس ولاس میں رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

اس بات کی اطلاع پر بی آر ایس کے سربراہ و سابق وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو،پارٹی کے کارگزارصدر کے ٹی راما راو کے بشمول کئی بی آر ایس قائدین اور سیاسی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے بھی ہریش راؤ کے والد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ارکان خاندان سے تعزیت کی اور ان کے غم میں شریک ہونے کا پیغام دیا۔